بھٹکل:9/ نومبر (ایس اؤنیوز)کینرا ویلفئیر اسوسی ایشن ٹرسٹ جنتا ودیالیہ مرڈیشور کے گولڈن جوبلی پروگرامات کی دوسری کڑی کے طورپر تعلقہ کنڑا ساہتیہ پریشد اور جنتا ودیا لیہ کے اشتراک سے ہائی اسکول طلبا کے مابین تعلقہ سطح کےطلبا کے درمیان منعقد کئے گئے تقریری اور مضمون نویسی کے مقابلہ جات کے انعامی پروگرام کاانعقاد ہوا۔
دینکر دیسائی حیات و خدمات کے عنوان پر منعقد ہوئے کنڑا مضمون نویسی مقابلے میں سرکاری ہائی اسکول سونارکیری کی طالبہ انکیتا دیواڑیگااول، آنند آشرم ہائی اسکول کی شریا نائک دوم، شرولی ہائی اسکول کی چیئترا نائک نے سوم مقام حاصل کیا ہے۔اسی طرح کنڑا تقریری مقابلے میں شرولی ہائی اسکول کی وینانائک اول، جنتا ودیالیہ مرڈیشور کے چندن نائک دوم اور سدھارتھ ہائی اسکول کی ناگ شری شٹی نے سوم انعام پایا ہے۔
اردو مضمون نویسی مقابلے میں مرڈیشور نیشنل ہائی اسکو ل کی فاطمہ نوحہ اول، بھٹکل انجمن ہائی اسکول کی آشنا غزل دوم اور انجمن اینگلو ہائی اسکول کے محمد نعمان نے سوم مقام پایا ہے۔ جب کہ اردو تقریری مقابلے میں انجمن اینگلو ہائی اسکول کے رقیب احمد اول ، اقرأ اینگلو مرڈیشور کے نوفعہ دوم اور نیشنل ہائی اسکول مرڈیشور کے نیاز علی شاہ نے تیسرا مقام حاصل کیا ہے۔
تمام انعام یافتگان میں کنڑا ساہتیہ پریشد کی طرف سے تشجیعی سند ، کتابیں اور جنتا ودیا لیہ کی جانب سے نقد انعام اور سند تقسیم کی گئیں۔ گولڈ ن کمیٹی کے صدر ایس ایس کامت، پریشد کے صدر گنگادھر نائک، موظف استاد ڈی ایم کرکیکراور چندرکلا کامت ، جنتاودیالیہ کی صدرمدرس سندیش اولیکاشی موجود تھے۔ استاد مہیش نے نظامت کی۔ لکچرر ایم ایس ہیگڈے ، گنپتی کائی کنی اور استاد شفیع نے بطور ممتحن کے فرائض انجام دئیے ۔ پروگرام میں اساتذہ ، طلبااور عوام نے شرکت کی۔